کوئٹہ میں فٹبال کی بہتری کیلئے تمام 100 رجسٹرڈ کلبوں کے صدور اور سیکرٹریز صاحبان نے ملکر آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہوگا اور بغیر کسی گروپ بندی اور لالچ کے کوئٹہ کے تمام فٹبال دوست کو ملکر فٹبال کو تباہی سے واپس کامیابی کی طرف لانا ہوگا

 

 

کوئٹہ 14جون:۔کوئٹہ میں فٹبال کی بہتری کیلئے تمام 100 رجسٹرڈ کلبوں کے صدور اور سیکرٹریز صاحبان نے ملکر آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ایک پیج پر آنا ہوگا اور بغیر کسی گروپ بندی اور لالچ کے کوئٹہ کے تمام فٹبال دوست کو ملکر فٹبال کو تباہی سے واپس کامیابی کی طرف لانا ہوگا رابطہ کمیٹی میں شامل کوئٹہ کے 100 رجسٹرڈ کلبوں کے صدور، سیکرٹریز اور دیگر فٹبال دوست آنے والی اجلاس میں اہم فیصلوں پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرینگے رابطہ کمیٹی کے ممبران ایکشن کمیٹی کا پلان دینے کیلئے چوتھا اجلاس بلوچستان فٹبال ہاؤس ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں 14 جون بروز بدھ کو بعد مغرب کو رکھا گیا ہے جس میں کوئٹہ کے 100 رجسٹرڈ کلبوں کے صدور، سیکرٹریز صاحبان کے علاوہ دیگر فٹبال دوست بھی مدعو کیا گیا ہے اجلاس میں فٹبال کی بہتری کیلئے مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے پاکستان میں فٹبال گروپ بندی کی وجہ سے برباد ہوا ہے لہذا آج سے کوئٹہ میں فٹبال کے فروغ کیلئے کسی بھی گروپ کا حصہ نہیں بننا ہے رابط کمیٹی اور ایکشن کمیٹی ملکر عید الحضیٰ کے بعد بہت جلد ان رجسٹرڈ کلبوں کے درمیان ڈسٹرکٹ لیگ کے طرز پر ایک ٹورنامنٹ منعقد کریگی جو کہ کوئٹہ کے مختلف فٹبال گراؤنڈز میں میچز کھیلے جائے گے اجلاس میں مزید اہم فیصلے پر بھی دوستوں سے ملکر مشاورت ہو گی۔

Daily Askar

Comments are closed.