سخت گرمی میں واپڈا نصیرآباد کی طرف سے عوام کو بجلی کی عدم فراہمی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ میر محمد اسلم خان عمرانی ۔
نصیرآباد (رپورٹ چھٹہ خان عمرانی)
سخت گرمی میں واپڈا نصیرآباد کی طرف سے عوام کو بجلی کی عدم فراہمی کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ میر محمد اسلم خان عمرانی ۔
عوام کو درپیش مشکلات کے مدنظر واپڈا کی عدم توجہی پر سخت احتجاج کیا جائے ۔میر محمد اسلم خان عمرانی ۔
جمعیت علماء اسلام پاکستان جعفرآباد کے سرپرست اعلیٰ میر محمد اسلم خان عمرانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ واپڈا نصیرآباد کی طرف سے کوٹ مینگل فیڈر پر مشتمل علاقے محبت شاخ ودیگر علاقوں کی بجلی اس سخت گرمی میں 24گھنٹے میں کبھی 4گھنٹے تو کبھی 2گھنٹے فراہم کی جاتی ہے جوکہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔میر محمد اسلم خان عمرانی نے کہا کہ ہم اپنے علاقے کے عوام کی خاطر ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے ۔انھوں کہ ہم کیسکو چیف سمیت تمام حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نصیرآباد کے نا اہل واپڈا ایکسیئن کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے محبت شاخ سمیت کوٹ مینگل فیڈر پر مشتمل تمام علاقے کی بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دی جائے تاکہ عوام اس سخت گرمی میں بجلی کی سہولت سے مستفید ہو سکے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا
Comments are closed.