ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ صحافی غیر جانبدار ہوکر علاقائی مسائل کی نشاندہی کریں۔ مثبت صحافت کے زریعے مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں پر قابو پایا جاسکتاہے۔
قلات14جولائی:-ڈپٹی کمشنر قلات منیراحمددرانی نے کہا ہے کہ صحافی غیر جانبدار ہوکر علاقائی مسائل کی نشاندہی کریں۔ مثبت صحافت کے زریعے مسائل کے حل اور معاشرتی برائیوں پر قابو پایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کے آنکھ ہوتے ہیں صحافی غیرجانبداری کا مظاہرہ کرکے علاقائی مسائل کے حل میں اپنابھرپور کردارادا کرسکتے ہیں مثبت و تعمیری صحافت کے زریعے معاشرتی برائیوں پر قابو پایاجاسکتاہے صحافی برادری آپس کی اختلافات کو ختم کرکے اتحادواتفاق سے کام کریں اور خان میراحمدیار خان پریس کلب کو جلدازجلد فحال کریں پریس کلب کو درپیش مسائل کو فورا حل کیاجائے گا اور صحافی برادری کو پریس کلب میں تمام تر سہولیات فراہم کیاجائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرمنیراحمددرانی نے میراحمدیارخان پریس کلب کے صحافیوں کے اجلاس کے دوران کیا اجلاس میں سینیئرصحافی شادی خان مینگل عبداللہ لہڑی آغاقادرشاہ یوسف مینگل فیض نیچاری مقبول گل محمدشہی عبدالواحد دہوار یاسرزہری امجدسلامی ضیاءالرحمن مینگل نے شرکت کی۔
Comments are closed.