کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

نصیرآ باد14جولائی:-کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈی آئی جی نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ ایف سی کے کرنل احمد خان ایڈیشنل کمشنر نصیرآباد علی محمد ہانبھی ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نجیب اللہ خان ترین ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس عنایت اللہ بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عبدالمجید جونیجو اسسٹنٹ کمشنر استامحمد محمد حسنین ابڑو ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی ڈی ایس پیز اور خفیہ اداروں کے نمائندگان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ محرم الحرام کےسلسلے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں حساس ضلع سمیت ڈویژن بھر میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے محرم الحرام کے موقع پر پولیس لیویز فورس بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کے جوان سکیورٹی کے انتظامات سرانجام دیں گے اسپشل برانچ محکمہ سیول ڈیفینس کے ہمراہ امام بارگاہوں اور مجالسِ کےلئے واک تھرو گیٹ سرچنگ اور سویپنگ کے انتظامات کریں مجالس کے دوران سکیورٹی میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے جلوسوں کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں کمشنر نصیرآباد بشیراحمد بنگلزئی نے کہا کہ مسافر خانوں کی بھی چیکنگ کی جائے اور تمام تر تفصیلات مرتب دی جائے جبکہ سول ہسپتالوں ٹراما سینٹرز میں ایمرجنسی نافذ ہوگی ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف ماتمی جلوس کے شرکاء کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمراہ ہونگے ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں کنٹرول رومز بھی قائم کئے جائیں مزید انہوں نے کہا کہ ماتمی جلوسوں کے روٹس کو کلئیر کروایا جائے روٹس سے اینٹوں پتھروں اور جھاڑیوں کو صاف کیا جائے تمام جلوسوں کا ایک انٹری پوائنٹ مقرر کیا جائے درمیان سے کسی کو بھی جلوس میں شامل ہونے نہیں دیا جائے گا پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکار بھی چیکنگ کے عمل میں اپنے فرائض سرانجام دیں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کہیں سے بھی غیر منظور شدہ جلوس نہیں نکالا جائے گا کمشنر نے کہاکہ تمام شہروں میں غیر سرکاری سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں بھی نفری تعینات کی جائے اور موٹر سائیکلوں پر آنے والوں کی چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔
°°°

Daily Askar

Comments are closed.