صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹر نصر شاہد کی قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات،مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹر نصر شاہد کی قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات،مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سمندر پار پاکستانیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے میزبان ممالک میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے کام کریں۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار یہاں ڈاکٹر نصر شاہد کی قیادت میں سمندر پار پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد نے ملاقات کے دوران صدر مملکت کے ساتھ مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے، سمندر پار پاکستانی باصلاحیت لوگ اور پاکستان کیلئے باعث فخر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی وطن سے دور رہ کر زرمبادلہ کی صورت میں ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے میزبان ممالک میں پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے کیلئے کام کریں ، پاکستان کو اِس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا ہے ، اِس کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی اپنے میزبان ممالک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔
*****
Comments are closed.