چمن طورپل کے قریب پیٹرول پمپ میں اچانک آگ لگنے سے 5 افرادِ جھلس کر شدید زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے
چمن۔ سید سردار محمد خوندئی
چمن طورپل کے قریب پیٹرول پمپ میں اچانک آگ لگنے سے 5 افرادِ جھلس کر شدید زخمی اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے گزشتہ روز چمن نیو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے قریب واقع طور پل کے علاقے میں واقع ایک پٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں ایک بچہ مکمل جھلس کر موقع پر جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ عملہ پہچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا
Comments are closed.