سندھ کے وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے آج کراچی میں مشترکہ پریس بریفنگ۔
سندھ کے وزیر اطلاعات ،ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے آج کراچی میں مشترکہ پریس بریفنگ۔
کراچی 14 جولائی 2023ء
وزیرِ اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر کے ہمراہ آج کراچی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ ہفتے کو 12 بجے دن دھابیجی اسپیشل اکنامک زون زون سائٹ پر سی پیک کے اس عظیم الشان منصوبے کے ڈیولپمنٹ کام کا افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دھابیجی خصوصی اقتصادی زون چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کا ترجیحی منصوبہ ہے اور دھابیجی زون کے ڈیولمپنٹ کا اغاز ایک خاص موقعہ ہے ۔یہ موقع پورے پاکستان اور خطے کی معاشی ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت 15 جولائی کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا افتتاح کررہی ہے، جو سرمایہ کار بھی اس زون میں کاروبار شروع کرے گا ان کو دس سال کے لئے ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور جتنی بھی مشینری امپورٹ ہوگی اس پر ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس زون میں لاکھوں نوجوانوں کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار ملے گا اور یہ زون سرمایہ کاری کے لئے سنہری مواقع کا حامل ہے ، تھر کول میں متعدد سرمایہ کار کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی اسی طرح اس زون میں بھی بڑے پیمانے پر دنیا بھر سے سرمایہ کار ائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ، صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کے لئے بھی پروگرام بنارہے ہیں تاکہ صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے شعبوں کو سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے سامنے رکھا جاسکے اور سرمایہ کار آگے بڑھ کر ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیں، پاکستان میں ایسا شاندار مواقع کا حامل زون ابھی تک نہیں بنا جیسا دھابیجی زون ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ یہ اس لئے ہے کہ چائنا نے اپنے اس علاقے سے قریبی صنعتوں کی ری لوکیشن کے لئے اس جگہ کو مناسب سمجھا ہے، دھابیجی زون میں ایک اور اہم عنصر یہ بھی ہے کہ اس زون میں ماحول دوست اور متبادل زرائع سے توانائی سستی اور بلارکاوٹ فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس زون میں گیس اور پانی کی فراہمی کا مکمل انتظام ہے، یہ زون پاکستان کی معاشی تقدیر بدل دے گا، ہماری کوشش ہے کہ یہ زون سب سے کامیاب اکنامک زون ثابت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ڈیڑھ لاکھ روزگار کے مواقع ملیں گے، دھابیجی زون جغرافیائی روٹ پر واقع ہے ، یہ زون ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا، زون میں تیکنیکی اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بنایا جائے گا۔
اس موقع پر سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعظیم عقیلی، دھابیجی زون کے ڈیولپر مہابت خان اور سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کے سربراہ اسد ضامن نے بھی خطاب کیا
میڈیا بریفنگ کے موقعے پر ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس زون میں آنے کے لئے سرمایہ کار پہلے ہی رابطے میں ہے، تقریباَ 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں اسمال، میڈیم اور لارج سائز کی انڈسٹریز لگیں گی، دوماہ میں بکنگ شروع کردی جائے گی اور 18 ماہ میں ڈیولپمنٹ کا کام مکمل کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس منصوبے میں سو فیصد سیکیوریٹی فراہم کی جائے گی۔ یہ ایک ماڈل پراجیکٹ ہوگا۔ ایس ای زی ایم سی (SEZMC) کمپنی کے قوانین کے مطابق اس زون کی زمین صرف سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی، سندھ اور پاکستان کے لئے یہ ایک شاندار منصوبہ ہوگا ۔یہ منصوبہ 1500 ایکڑ سے 15000 ایکڑ تک بھی جاسکتا ہے۔
Comments are closed.