پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان شخصیت بیرسٹر سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ شہید نواب زادہ سراج رئیسانی کی پانچویں برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج نوابزادہ سراج رئیسانی کی برسی پر ہم انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک المناک خودکش حملے میں اپنی جانیں گنوائیں ملک و قوم کے کیۓ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
ڈیرہ مراد جمالی۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوجوان شخصیت بیرسٹر سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ شہید نواب زادہ سراج رئیسانی کی پانچویں برسی پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج نوابزادہ سراج رئیسانی کی برسی پر ہم انہیں اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک المناک خودکش حملے میں اپنی جانیں گنوائیں ملک و قوم کے کیۓ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ ایک خوشحال اور پرامن بلوچستان کے لیے کھڑے تھے انہوں نے کہا کہ وہ ایک سچے محب وطن تھے اور انہوں نے انتہا پسندی کے مقابلے میں بلوچستان کی ترقی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی ہم ان کی میراث کا احترام کرتے ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے لیے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں سردار زادہ بابا غلام رسول خان عمرانی نے کہا کہ آئیے ہم ان بہادر افراد کو یاد رکھیں جنہوں نے صوبے اور قوم کی بے لوث خدمت کی جب ہم ان کی قربانی کی یاد مناتے ہیں، تو آئیے امن، اتحاد اور ترقی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں ہم سب مل کر ایک پرامن بلوچستان بنائیں گے اور اپنے ملک اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے دہشت گردی اور تخریب کاری کا مل کر مکمل خاتمہ کریں گے یہی مشن شہید نوابزادہ سراج رئیسانی کا تھا جسے صوبے کے عوام ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔۔۔
Comments are closed.