کھیل انسانی نشونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے. سید سومار شاہ کاظمی
کھیل انسانی نشونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے. سید سومار شاہ کاظمی
صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں
اوتھل(رپورٹ-عزیز یوسفزئی) چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی نے کہا کہ کھیل انسانی نشونما کے لیئے انتہائی ضروری ہے جہاں کھیلوں کے میدان آباد وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان بھر میں اسپورٹس کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے،ہر تحصیل میں فٹسال گراونڈ فراہم کیئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جام محمد خان فٹسال گراؤنڈ اوتھل میں پروجیکٹ پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچرل ایونٹس کے تحت فٹسال ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے صحت مند معاشرے کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں ضروری ہیں، ترقی یافتہ ممالک میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان بھر میں اسپورٹس کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے،ہر تحصیل میں فٹسال گراونڈ فراہم کیئے،آج اوتھل میں بنائے جانیوالے فٹسال گراونڈ سے مقامی کھلاڑی بہتر مستفید ہو رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،صرف انہیں میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مواقع فراہم ہونے چاہیئے یہ مواقع ہمارے قائد نواب جام کمال خان نے گراونڈز فراہم کرکے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھرپور طریقے سے کھیلوں میں حصہ لیں اور اپنے دوستوں میں بھی کھیلوں کی اہمیت کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ اور دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے آرگنائز نذیر احمد شاہوک اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ایک بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کیا ہے، علاوہ ازیں مہمان خاص کو جام گروپ کے رہنما حسین علی جاموٹ اور ٹورنامنٹ آرگنائزر نذیر احمد شاہوک نے گراونڈ آمد پر ہار اور اجرک پہنا کر استقبال کیا۔اس موقع پر محمد اکرم لاسی، صحافی عزیز الرحمان یوسفزئی، صحافی غلام مرتضیٰ لاسی، صحافی نصیر احمد لنگاہ ودیگر موجود تھے۔
Comments are closed.