ورسک ڈویژن کے تھانہ متھرا پولیس کی کامیاب کاروائی،

ورسک ڈویژن کے تھانہ متھرا پولیس کی کامیاب کاروائی،خطرناک راہزن، موٹر سائیکل سنیچرز اور کار لفٹر گینگ بے نقاب ، مسروقہ متعدد موٹر سائیکل کے پارٹس ، رکشے اور اسلحہ برآمد کرکے سات رکنی انتہائی خطرناک گینگ کو گرفتار کر لیا

پشاور (ایم-الیاس):ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ورسک سرکل محمداسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھراعبداللہ جلال نے شہر کے نواحی اور مضافاتی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن، موٹر سائیکل لفٹرز اور گاڑی چور 7رکنی گینگ کو بے نقاب کرکے گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں پڑوسی ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق مسمی محمد حارث ولد نثار الحق نے متھرا پولیس کو موبائل اور موٹرسائیکل چھینے کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث گینگ کاسراغ لگا کر گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی ورسک محمد اسحاق کو خصوصی ٹاسک حوالہ کیا، ڈی ایس پی ورسک محمداسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا عبد اللہ جلال نے جدید سائنسی بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کئے گئے جس کے دوران وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگ کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان تاج ولی ولد نیاز محمد، شریف اللہ ولد نظیف ،فاروق ولد مدثر، فضل رحیم ولد افضل ، مسلم ولد حسن ، راز محمد ولد وزیر محمد اوریاسر ولد ناصر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان مسروقہ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کے بعد جعلی کاغذات کے ذریعے اونے پونے داموں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہیں ،ملزمان گاڑیوں کو سکریپ کرکے پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے2 عدد رکشے سمیت16 عدد موٹر سائیکل کی پارٹس، 1 عدد سی این جی ٹینکی اور ورداتوں میں استعمال شدہ اسلحہ بھی برآمد لیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش جاری ہیں ، جن سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں

Daily Askar

Comments are closed.