شانگلہ(رپورٹ/ابرارحسین) شانگلہ ضلع بھر میں 6 7ویں یوم آزادی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں میں انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی،ضلع شانگلہ کا مرکزی تقریب گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقد ہوئی۔جشن آزادی کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا اور مختلف محکموں کی جانب سے بازارمیں 14اگست کے فلیکس لگائے گئے،تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،افیسران اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں والدین اساتذہ کونسل کے چیئرمین فدا حسین، وحید مراد، اکرام الدین نے بھی شرکت کی،مہمان خصوصی کے ہمراہ دیگر حکام نے ٹھیک اٹھ بجے قومی پرچم کو فضا ء میں لہرایا،جس سے ضلع کے سطح پر مرکزی پرچم کشائی ہوئی۔اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول لیلونئی، ڈھیریئ،کوٹکے، کوزہ الپوری،کروڑہ،بوٹیال، بشام، سندوی،چکیسر، شاہ پورکانا، میرہ،دندیئ،الوچ،چوگا،مارتونگ، دولت کلے،پاگوڑئی،پتاؤ سمیت دیگرسرکاری اور نجی سکولوں میں قومی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئے۔منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ سختیوں، قربانیوں کے بل بوتے حاصل کیا ہے،ہماراپاکستان قدرتی وسائیل سے مالامال دنیا حسین ترین ملک ہے، ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا،پاکستان کی 76ویں یوم آزادی اس بات کی ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت کمر بستہ ہیں،خطے میں امن، استحکام اور اپنے ریاست کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنی خدمات بغیر کسی ذاتی مفاد کے پیش کرنا ہوگا، پاکستان آج مستحکم ہونے کی طرف گامزن ہورہا ہے، خطے میں پاکستان عالمی طاقتوں سے مقابلے کرنے کیلئے مستعد ہورہا ہے۔جشن آزادی کے تقریب سے سکول کے پرنسپل ودیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا، سکول کے بچوں نے جشن آزادی کے حوالے سے خاکے، ٹیبلو،نظمیں، ترانے پیش کرکے تقریب کے رونق کو جلا بخشا۔تقریب کے آخر میں افسران اور دیگر مقررین نے بہترین کارکردگی دکھانے پر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر میں قومی پرچم کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جسمیں ڈپٹی کمشنر نے ڈی ای او شانگلہ سمیت دیگر آفسران اور حکام نے ہمراہ پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔مقررین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہوار ہمیشہ جوش و جذبے سے مناتے ہیں، اسلئے ہم عزم و جذبے سے آج اپنی 76ویں جشن آزادی منا رہے ہیں،کہ ہم جدید تعلیم کی حصول، عزم اور جذبہ سے کام کرکے اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنائیں گے، ہمارا ملک اب ترقی اور امن کا گہوارہ بن چکا ہے، ہمیں تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر ترقیاتی ممالک کے صف میں کھڑا ہونا ہے، اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے وطن عزیز کی خدمت کیلئے تیار کرنا ہے جو تعلیم کے بیر ممکن نہیں۔مقررین نے جشن آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ طلباء جدید تعلیم حاصل کرکے اپنے گاؤں و علاقہ کو ترقی دیں گے تو یہ ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے مترادف ہوگا۔۔
Comments are closed.