شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شا نگلہ پولیس کا 14اگست پر فلیگ مارچ کا انعقاد، پولیس لائن الپوری سے بیلے بابا تک مارچ۔14اگست یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،پرچم کشائی کی اس تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عزیز اللہ جان، سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ، ریسکیو، سول ڈیفنس دیگر انتظامیہ اور پولیس افسران شریک ہوئے۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملک کی امن وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔بعد میں جشن آزادی کے نسبت ایک ریلی دفتر ڈپٹی کمشنر شانگلہ سے روانہ ہوکر چوک الپوری جاپہنچی۔پورے ملک کی طرح ضلع ہذا میں بھی یوم جشن ازادی پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے سکول کے طلباء اور دیگر شرکاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کا والہانہ استقبال کیا۔ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جو پولیس لائن سے شروع ہوکر بیلے بابا تک جاپہنچی۔فلیگ مارچ ریلی میں پولیس افسران کے علاوہ، ریسکیو 1122اور دیگر حکام بھی شریک ہوئے،ضلعی پولیس سر براہ نے اپنے پیغام میں ازادی کی نعمت پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان کا بانی قائد اعظم محمد علی جناح اور پاکستان کے حصول کیلئے قربانیاں دینے والے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کی۔
Comments are closed.