نوکنڈی بازار میں جانوروں کی آلائشوں سے تعفن پھیلنے لگا، علاقہ مکین پریشان

نوکنڈی (آن لائن) نوکنڈی شہرمیں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب بازار ایریا میں قصابوں کی جانب سے جانوروں کے خون اورگندگی سے تعفن پھیل رہی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کے خدشہ کو رد نہیں کیا جاسکتا نوکنڈی شہر کے عین وسط میں موجود بازار میں قصابوں نے بازار اورریلوے ٹریک کے درمیان جہاں سے روزانہ کلی غریب آبادسے طلبا وطالبات گزر کر گرلز اسکول ایف سی اسکول اور بوائز ہائی اسکول پڑھنے جاتے ہیں، درمیان میں موجود اس گندگی کے ڈھیر اور جانوروں کے بدبودار خون وآلائشوں سے انتہائی پریشانی کا شکار ہیں اور کئی دفعہ طلبا وطالبات کی حالت غیر بھی ہوئی ہے کیونکہ بازار میں موجود قصاب یہاں بھیڑ بکریاں اونٹ وغیرہ ذبح کرکے یہی پر انکی آلائشیں وغیرہ چھوڑ جاتے ہیں حالانکہ شہر سے باہر انکے لئے مذبح موجود ہے مگر قصابوں نے اپنی من مانی کرکے بازار کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے، اسکے علاوہ شاہراہ پر بھی دکانوں کے آس پاس کچرے کے ڈھیر دیکھنے کو ملیں گے شہرکی مساجد، اسکولز اور گھروں کے قریب بھی گندگی و کچروں کے ڈھیر ملیں گے۔ عوامی حلقوں نے ضلع چاغی چیئرمین اور یوسی چیئرمین نوکنڈی سے اپیل کی کہ علاقے کو صاف ستھرا رکھنے اور لوگوں کو بیماریوں اور پریشانیوں سے بچانے کے لئے قصابوں پر پابند کیا جائے کہ وہ شہر سے باہر موجود مذبح میں مویشیوں کو ذبح کرکے وہیں پر انکی آلائش وغیرہ چھوڑ دیں اور شہرمیں صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے کے لئے باقاعدہ ایک نظام بناکرلوکل ملازمین کوسختی سے پابندکریں کہ وہ روازنہ صفائی کریں تاکہ کچروں کے ڈھیر جمع نہ ہونے پائیں۔

Daily Askar

Comments are closed.