پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راول شرجیل انعام میمن کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا

سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی خصوصی ھدایت پر ٹنڈو جام بائی پاس پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راول شرجیل انعام میمن کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سندہ کی تاریخ کا سب بڑا پاکستان کا جھنڈا بھی عوام الناس کی نظروں کا مرکز رہا، تقریب میں سندہ کے نامور گلوکار طفیل سنجرانی اور اصغر کھوسو نے گیت پیش کر کے عوام سے خوب داد وصول کیا تقريب راول شرجیل میمن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راول شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آج حیدرآباد میں یوم آزادی کے موقع پر سب بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہم دنیا کہ یہ پیغام ہم پاکستانی سبز پرچم کے سائے تلے ایک ہیں اور اللہ کے حکم سے پاکستان رہتی دنیا تک آباد رہیگا. اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے جیالوں اور دیگر معززین شرکت جبکہ عوام الناس کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جو کہ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے.تقریب پاکستان 76 ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا.

Daily Askar

Comments are closed.