ڈپٹی کمشنرقلات حافظ محمدقاسم سے قلات اور منگچر کے سیاسی وقبائلی رہنماوں کی ملاقات۔چارج سنبھالنے پر مبارک بادی دی۔ڈپٹی کمشنرحافظ محمدقاسم کاکڑ سے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر قبائلی رہنمائ میرعلی اکبر مینگل۔ سابقہ سٹی ناظم شہزادہ زکی جان احمدزئی سردار عبدالکریم نیچاری وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی منگچر عبدالغفار نیشنل پارٹی قلات کے سابقہ صدر علی رودینی آرٹی ایس ایم شاہنواز شاد ڈسٹرک مینیجر یونیسیف سلیم بابر اور دیگر نے ملاقات کی ملاقات میں ڈپٹی کمشنرکو چارج سنبھالنے پر مبارکباددی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل میں علاقہ معززین کا بہت بڑاکردار ہوتاہے مسائل کے بروقت حل کے لیئے معززین سیاسی وقبائلی شخصیات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
Comments are closed.