ٹیسکو کا بجلی چوروں کے سرکو بی کے لئے کریک ڈاؤن اور قانونی کاروائیاں تسلسل سے جاری

• ٹیسکو کا بجلی چوروں کے سرکو بی کے لئے کریک ڈاؤن اور قانونی کاروائیاں تسلسل سے جاری۔ وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور سیکریٹری پاؤر ڈویژن راشدمحمود لنگڑیال کی ہدایات پر قبائلی اضلاع میں نادہند گان ، کنڈا مافیا ا ور بجلی چوروں کی شامت کا سلسلہ جاری۔
ٹیسکو ٹیموں نے قبائلی اضلاع میں مختلف مقامات پر بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی بجلی کنکشن پکڑ لئے۔ صارفین کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں متعلقہ تھانوں میں مقدمہ درج کئے گئے ۔
ٹیسکو ٹاسک فورس ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس پورے ریجن میں مشترکہ کاروائیاں کر رہیں ہیں۔
آخری بجلی چور کے خاتمہ تک قبائلی اضلاع میں دن رات بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.