کوئٹہ14 ستمبر:۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مستونگ کے قریب جمعیت علماء اسلام کے رہنماء حافظ حمداللہ کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مستونگ واقعہ افسوس ناک ہے جس پر گہرا دکھ ہوا دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے کی ہدایت کی ہے نگران وزیر اعلیٰ نے حکام کو دی گئی اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ بحالی امن کے لئے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، جبکہ حافظ حمداللہ سمیت واقعہ میں زخمی تمام افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں، نگران وزیر اعلیٰ نے حافظ حمداللہ سمیت واقعہ میں زخمی تمام افراد کی جلد صحتیابی کے لیۓ دعا کی ہے ۔
Comments are closed.