اندرون بلوچستان لیویز تھانوں میں دستیاب اسلحہ ،ساز و سامان ، نفری کی حاضری اور کرائم رپورٹنگ سمیت ساٹھ سے زائد فیچر پر مشتمل جدید سوفٹ ویئر محکمہ داخلہ بلوچستان کے حوالے کر دیا گیا یہ سوفٹ ویئر وزیر اعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے تخلیق کیا گیا ہے جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ جدید سوفٹ ویئر نگران صوبائی وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی کے حوالے کیا اس موقع پر سی ایم ڈی یو کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور یہ سوفٹ وئیر ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس کی درخواست پر تخلیق کیا گیا اور اس میں ساٹھ سے زائد فیچر ہیں سی ایم ڈی یو کی ٹیم ابتدائی طور پر اندرون بلوچستان کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر دفاتر اور لیویز فورس کے کلریکل اسٹاف کو اس سوفٹ ویئر کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کرے گی اور مستقبل میں اس سوفٹ ویئر میں ضرورت کے مطابق مزید فیچرز بھی شامل کئے جاسکتے ہیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے چیف منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید سوفٹ ویئر بروقت اور فوری کرائم رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ وسیع المقاصد معلوماتی فیچرز پر مبنی ہے جس میں ضلعی اور تحصیل سطح پر دستیاب وسائل جرائم رپورٹنگ بروئے کار لائے جانے والے اقدامات کا مکمل ڈیٹا سنٹرلائزڈ ہوگا بلوچستان میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز دفاتر کو مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کردیا گیا ہے جو قابل اطمینان امر ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی کہ جدید سوفٹ ویئر اور آئی ٹی ٹیکنالوجی کو تمام محکموں سے مربوط کرکے گورننس کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں اور لوکل اور ڈومیسائل سرٹیفکیٹ سمیت اہم دستاویزات کے اجراء کے لئے صوبے بھر میں یکساں نوعیت کا آئی ٹی نظام متعارف کرایا جائے تاکہ سسٹم میں شفافیت کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سی ایم ڈی یو کا جدید سوفٹ ویئر Gis Based software for inventory and crime reporting صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر زبیر خان جمالی کے حوالے کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر ، سیکرٹری آئی ٹی عبد الفتاح بھنگر ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر بھی موجود تھے
Comments are closed.