نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے زبیر خان جمالی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے ملاقات کی ،

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں نگران وزیر داخلہ و قبائلی امور میر زبیر خان جمالی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے ملاقات کی ، ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان سمیت مجموعی انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کا جانی و مالی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں انہوں نے کہ بلوچستان بھائی چارے صبر و تحمل اور برداشت اور پرامن روایات کا امین صوبہ ہے ہم نے ماضی کی انہیں درخشاں روایات کو زندہ رکھتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں پوری نیک نیتی کے ساتھ کرنی ہیں اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو صوبے کے مختلف علاقوں میں علاقائی صورتحال کے تناظر میں بحالی امن کے لئے اٹھانے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا

Daily Askar

Comments are closed.