وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے، دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادمیں “پہچان پاکستان” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اندر کشمیر کی آزادی کا جنون ہے ،کہیں بھی جاوٴں مجھے کشمیر میں ہونے والا ظلم نظرآتا رہتا ہے ،بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں جاکر مجھے آزادی کی نعمت کا پتہ چلا،مقبوضہ کشمیر میں 10لاکھ غاصب فوج بیٹھی ہوئی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں ثقافتی دہشت گردی کر رہا ہے، 75سالوں سے کشمیر میں یہ ظلم ہو رہا ہے، کشمیر میں خواتین کے ساتھ زیادتی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ،حقیقی آزادی کا مطلب کشمیریوں کی تحریک آزادی ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ میں اپنے خاوند کو مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں ملنے کیلئے جاتی تھی،مقبوضہ کشمیر میں میری دو سالہ بچی کو جنسی ہراساں کیا جاتا تھا ،تب میں نے ٹھان لیا کہ میں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاوٴں گی،سی پیک بھی کشمیر سے نکلتا ہے ہمیں پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کیلئے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کے خلاف کیس میں صرف فیصلہ سنانے کے وقت انہیں عدالت لایا گیاانہیں وکیل دیا گیا اور نہ ہی گھر والوں سے ملنے دیا گیا ہے،کشمیری بچے بھی تحریک آزادی چلارہے ہیں لیکن ان کی خبر نہیں آنے دی جاتی۔
Comments are closed.