مسعود خان نے کہا کہ ہم کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم معدنیات کے ذخائر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نئی ترغیباتی نظام پیش کرتے ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ ہم کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم معدنیات کے ذخائر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک نئی ترغیباتی نظام پیش کرتے ہیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ دہائیوں پر محیط اس تعلقات کی مضبوطی کے ضمن میں دونوں ممالک کی قیادت کے عزم نے گذشتہ ایک سال کے دوران ایک نئی رفتار کو جنم دیا ہے اور دونوں فریقوں نے سوچ سمجھ کر سیکورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ غیر سیکیورٹی شعبہ جات ممیں تعاون پر توجہ مرکوز کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین صحت، قابل تجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، انسدادِ منشیات سمیت اہم شعبوں میں اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے ہیں۔ امریکہ کی بڑی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیک ایکوسسٹم کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربوں ڈالر کی مالیت رکھنے والی امریکی کمپنیوں نے پاکستان کے ٹیک اسٹارٹ اپس میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں زراعت، صحت، مینوفیکچرنگ، فارماسیوٹیکل، آئی ٹی اور فنٹیک جیسے شعبہ جات امریکی سرمایہ کاروں اور کاروباروں کے لیے ثمر بخش ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کنیکٹی کٹ ایک متحرک معیشت ہے اس کے باوجود پاکستان کے ساتھ اس کی تجارت صلاحیت سے بہت کم ہے انہوں نے موجود صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ریاست کنیکٹیکٹ کے قانون سازوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں تعاون کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور تجارتی مشنوں اور کاروباری وفود کے تبادلے کے مواقع تلاش کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کنیکٹی کٹ میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا۔
تعلیمی روابط پر بات کرتے ہوئے قانون سازوں نے کنیکٹی کٹ کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پاکستانی طلباء کی زیادہ تعداد دیکھنے کی امید ظاہر کی تاکہ عوامی روابط خاص طور پر دونوں ممالک کے مستقبل کے معماروں کے تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ قانون سازوں کی قیادت اور کاروباری برادری کی بھرپور حمایت ہمارے موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.