شاہدرہ فلائی اوورز کا 91 فیصد کام مکمل،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا علی الصبح دورہ، رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

لاہور14اکتوبر-:……نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج علی الصبح شاہدرہ فلائی اوورزمنصوبے کا دورہ کیا،صوبائی وزراء عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلی محسن نقوی کے مسلسل دوروں اور ذاتی مانیٹرنگ سے شاہدرہ فلائی اوورزکے میگاپراجیکٹ کا 91 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوورز کا معائنہ کیا اور پل سے شاہدرہ چوک میں جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز پراسفالٹ کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اورمنصوبے کی ملحقہ سٹرک کے ساتھ موجود بجلی کے کھمبے جلد متبادل جگہ منتقل کئے جائیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے نئے راوی پل پر بھی جلد کام کے آغاز کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کو رواں ماہ ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔پراجیکٹ مکمل ہونے سے شاہدرہ چوک پرٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔وزیراعلی محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شاہدرہ فلائی اوورز کے اطراف سڑکوں پر اسفالٹ کا کام جاری ہے اورپلوں پر اسفالٹ کا جلد آغاز کر دیا جائے گاجبکہ فلائی اوورز کی آخری وال پر کام جاری ہے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.