ریجنل ڈائریکٹرنیپرا ملتان محمد راحیل نے کہا ہے کہ بجلی فراہمی /اور بجلی سے متعلق تمام امور اور شکایات کی مانیٹرنگ کررہی ہے

1

ریجنل ڈائریکٹرنیپرا ملتان محمد راحیل نے کہا ہے کہ صارفین کے مسائل کا فوری اور بروقت حل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)صارفین کی بلنگ /ریڈنگ/بجلی فراہمی /اور بجلی سے متعلق تمام امور اور شکایات کی مانیٹرنگ کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوملتان سب ڈویژن کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن کے کمپلینٹ سنٹر/ون ونڈو سنٹر میں شکایات درج کرنے کے طریقہ کار، اندراج اور ازالہ سے متعلق چیکنگ کی اور ٹرانسفارمرز ٹرالیوں کا جائزہ بھی لیا۔ ڈائریکٹر نیپرا نے شکایت رجسٹر کی چیکنگ بھی کی جہاں ایڈیشنل ایکسین نیوملتان سب ڈویژن تاج محمود قمر نے بریفنگ دی اور بتایاکہ آن لائن شکایات کے اندراج اور ازالے کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہے جبکہ ون ونڈو/کمپلینٹ سنٹر میں درج ہونے والی شکایات کی بھی رجسٹر میں مکمل تفصیلات درج کی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل ایکسین نے بتایاکہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر سے بجلی فراہمی میں تعطل آنے /خراب ہونے کی صورت میں کم سے کم وقت میں ایمرجنسی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کرکے بجلی بحال کی جارہی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.