چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند زندگی کے لئے مفید ہے میونسپل کمیٹی سبی کا عملہ شہر کی صفائی کے لئے دن رات کوشاں ہے شہریوں کو کسی قسم کی کوئی شکایات ہوں تو میرے آفس کے دروازے ہر فرد کے لئے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیف آف خجک چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمد خان خجک نے کہا سبی میرا گھر ہے سبی عوام کا درد میں جانتا ہوں سبی کی عوام کی تکلیف میری تکلیف ہے سبی عوام کے ووٹوں سے ہم کامیاب ہوئے ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہمارہ فرض ہے عوام کے لیے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، سبی کی شہری اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ بھی میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں کہ وہ دوکانوں اور گھروں کی صفائی کے بعد کچرا سٹرکوں نالوں میں نہ ڈالیں بلکہ بازاروں میں کچرہ دان رکھے گئے ہیں کچرا دانوں کا استعمال یقینی بنا کر ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور جہاں کچرہ دان نہیں ہیں تو وہاں کچرہ ایک جگہ پر جمع کریں تاکہ میونسپل کمیٹی کا عملہ وہاں سے کچرہ اٹھا کر ٹھکانے لگا سکیں اور سبی کو شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے، اس کے علاؤہ انھوں نے مزید کہا کہ مون سون بارشوں سے پہلے سبی شہر کے مین نالوں کی صفائی کے کام کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ بارش کے بانی کی نکاسی کا مسلہ نہ ہو
Comments are closed.