ضلع کیچ (تربت) میں بمورخہ 13 اور 14 اکتوبر، 2023 کی درمیانی شب تقریباً 1 بجے رات شہر سے تقریباً 05 کلو میٹر جنوب مغربی سمت علاقہ سٹیلائٹ ٹاؤن بلاک میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا

0

ضلع کیچ (تربت) میں بمورخہ 13 اور 14 اکتوبر، 2023 کی درمیانی شب تقریباً 1 بجے رات شہر سے تقریباً 05 کلو میٹر جنوب مغربی سمت علاقہ سٹیلائٹ ٹاؤن بلاک میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں 2 نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نصیر نامی شخص کے زیر تعمیر گھر میں رہائشی 8 مزدوروں کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کر کے شہید و زخمی کیا۔ جن کا تعلق ملتان، صوبہ پنجاب سے تھا۔ اور ان کے
نام مندرجہ ذیل ہیں۔
سکندر ولد رمضان سکنہ ملتان
نعیم ولد اسلم سکنہ ناروال
شہباز ولد ممتاز سکنہ مامان (شہید)
۔ شفیق ولد عبد العزیز سکنہ ملتان (شہید)
وسیم ولد ممتاز سکنہ مامان (شہید)
توحید ولد جاور خان سکنہ ناروال (زخمی)
غلام مصطفی ولد نزیر سکنہ ملتان (زخمی)
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کیا۔ موقع واردات کو کرائم سین یونٹ کے ملاحظہ کرنیکے بعد تمام شواہد کو اکھٹا کر کے شہدا کو ایمبولنس کے ذریعے بغرض ڈاکٹری معائنہ ہسپتال روانہ کیا۔سمی نیاز ولد ممتاز قوم آرائیں سکنہ ملتان کی مدعیت پر واقعہ کی مقدمہ فرد نمبر 119/23 بجرم زیر دفعہ 324,302 تعزیرات پاکستان a, b c 7 انسداد دہشتگردی کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی مگر ان میں درج ہوا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مکران رینج جناب سرور عالم کلاچی نے کرائم سین کا ملاحظہ کیا۔وزیر اعلی جناب علی مردان ڈومکی کی خصوصی ہدایت پر قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس جناب جواد احمد ڈوگر نے کرائم سین کا دورہکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تربت میں زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے تعزیت کی۔ اور وزیر اعلیٰ کے ہدایت پر زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کے لئے ان کے آبائی شہر بذریعہ جہاز ملتان روانہ کیا۔ اور شہدا کو بذریعہ ایمبولنس کوئٹہ روانہ کیا گیا جہاں سے شہدا کو بذریعہ ہیلی کاپٹر کو بیٹے سے ملتان شفٹ کیا جائے گا۔قائم مقام انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری / ان کے بارے میں معلومات کے لئے ہدایات جاری کی اور کہا کہ ضلع میں موجود دوسرے صوبوں سے آئے ہوئے اشخاص بالخصوص مزدوروں کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور ان کو مکمل سیکیورٹی مہیا کریں تا کہ مستقبل میں ایسی کوئی دلخراش واقعہ رونما نہ ہو۔

Daily Askar

Comments are closed.