سعودی ویژن 2030 کے لیے سالانہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگارفراہم کرے، جواد سہراب ملک کی سعودی سفیر سے ملاقات
:وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کا سعودی ویژن 2030 کے لیے سالانہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وژن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔ہفتہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا تاکہ سعودی ویژن 2030 کے لیے ابھرتے ہوئے افرادی قوت کے مواقع میں حصہ لیا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند ، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کا یہ حجم سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کریگی۔ انہوں نے سعودی ویژن 2030 کے ذریعے پیدا کیے گئے روزگار کے مواقع کے تحت مختلف مہارتوں کے حامل 10 لاکھ افراد کو ملازمت فراہم کرنے کی پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کیا، جس کے مطابق سعودی معیشت مزید شعبوں میں تنوع پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے سعود حکام کو بتایا کہ کس طرح ہماری حکومت ایک ہنر مند لیبر فورس پول بنا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹلائزیشن، خدمات اور سیاحت کے شعبوں میں ہمارے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کی بڑی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جا سکے، انہوں نے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور تنخواہوں کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔
سلطنت سعودی عریبیہ کی متحرک اور بصیرت انگیز قیادت کو سراہتے ہوئے، جواد سہراب ملک نے مختلف اقتصادی، تزویراتی اور دوطرفہ امور پر پاکستان کی مسلسل اور پرعزم حمایت کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ۔ دونوں فریقین نے سعودی عرب میں سعودی قیادت سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی سعودی عرب میں ہونے والی آئندہ ملاقات کے ذریعے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کے امکانات پر مزید بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.