ہرنائی14نومبر:_ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ہرنائی ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ہرنائی سعید احمد زہری اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی فہد شبیر چیمہ ایم ایس ڈاکٹر فرید احمد ترین ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مسعود احمد ڈی ایس ایم قاہر خان و دیگر نے شرکت کی اور ضلعی سطح پر محکمہ صحت کی کارکردگی اور اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کے عین مطابق شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔ لوگوں کے علاج و معالجے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت دیگر ہیلتھ یونٹس کی فعالیت کو یقینی بنانے کیلیے ڈاکٹروں و طبی عملے کی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں شہریوں کی اکثریت کا انحصار علاج حکومتی ہسپتالوں اور بنیادی مرکز صحت پر ہوتا ہے لہذا انکی بروقت طبی مدد و سہولت کی خاطر شعبہ صحت سے منسلک ملازمین ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے مریضوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے مزید کہا ہسپتال اور دوردراز بنائے گئے بیسک ہیلتھ یونٹس کی مانیٹرنگ کیلیے ضلعی انظامیہ حسب روایت اپنا کام جاری رکھی گی اور غفلت کے مرتکب ہونے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔
Comments are closed.