ضلع چمن 14نومبر :_اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی نے آج بائی پاس ہولڈنگ کیمپ کا ویزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے ہولڈنگ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں افغان تاریکین وطن کو مختلف این جی اوز کی طرف سے فراہم کی جانے والی ادویات اور انکی علاج ومعالجہ کے حوالے سے میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اسی دوران اے سی چمن وہاں پر موجود افغان باشندوں سے ملے اور انکو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خاص طور پر انکی علاج ومعالجہ کے حوالےسے تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اس امر پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا کہ افغان تاریکین وطن ہولڈنگ کیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور منتظمین سے مطمئن پائے گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی پاکستان میں سر انجام دینے والے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انھیں تاحیات یاد اکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں ہمدردیاں اور نیک تمنائیں آپکے ساتھ ساتھ پوری افغان قوم کے ساتھ ہیں انہوں نے وہاں پر موجود ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران کو ہولڈنگ کیمپ میں افغان تاریکین وطن کیلئے مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات اور احکامات جاری کیے۔
Comments are closed.