کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی نے کہا ھے انتظامیہ اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ھے

تربت 14 نومبر:کمشنر مکران ڈویڑن سعید احمد عمرانی نے کہا ھے انتظامیہ اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت پریس کلب کے صدر ارشاد اخترکی قیادت میں ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے کمشنر مکران کا کہنا تھا کہ پریس حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں ملاقات میں وفد نے کمشنر مکران کو تربت پریس کلب کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا اور انہیں پریس کلب کے دورے کی دعوت دی، جس پر کمشنر مکران نے آئندہ ہفتہ پریس کلب کے دورے اورمسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تربت پریس کی پیشہ ورانہ اور مثبت کردار روز روشن کی طرح عیاں ہیں پریس کلب نے محدود وسائل میں تربت سمیت مکران بھر کی تعمیر وترقی کے لیے قلم کے ذریعے کردار ادا کیا۔

Web Desk

Comments are closed.