کوئٹہ 14نومبر:نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی قیادتِ میں الیکشن کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں مختلف محکموں کیساتھ رابطے میں ہے۔انہوں نے محکمہ داخلہ ،بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں کی الیکشن تیاری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نگران صوبائی حکومت شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی اور اس حوالے سے تمام محکموں کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیر داخلہ آفس میں وفود سے ملاقات کرتے ہوے کیاملاقات میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملک میں ہونیوالے جنرل الیکشن کے حوالے سے سوال کیے جس میں صوبے میں الیکشن تیاریوں، اور دیگر موسمی اور سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات پر سوالات کیے وفود نے سیاسی لیڈرز کی الیکشن عملہ سے تعاون اور جلسہ جلوس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے پیشگی اجازت لینے پر بھی گفتگو کی۔ جس پر نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عنقریب صوبہ میں مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔میر زبیر جمالی نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو الیکشن تیاری اور پیش رفت پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے ہیں۔
Comments are closed.