ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد نے کہا ہے کہ اپنے ملک پاکستان کو پولیو کے موذی مرض سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر پاکستانی پر عائد ہوتی ہے کہ پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے اپنے بچوں کو بچانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی
پشین14نومبر:ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) جمیل احمد نے کہا ہے کہ اپنے ملک پاکستان کو پولیو کے موذی مرض سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر پاکستانی پر عائد ہوتی ہے کہ پولیو کے قطرے پلا کر اس مرض سے اپنے بچوں کو بچانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا منعقدہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد نسیم کٹکیزئی،ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان زرکون سمیت تمام پولیو کنٹرول کے عہدہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ کے قومی مہم کی تیاری اور اس بابت اقدامات کے بارے میں مختلف پہلوو¿ں اور پولیو ورکرز کے تربیت کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موذی مرض پولیو سے ہمارے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں جبکہ اس بیماری سے ہمارے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے تاہم اپنے معصوم بچوں کو اس موذی مرض سے بچاو کے قطرے پلوا کرہی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بار بار پولیو سے بچاو کے قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے اسی طرح پولیو سے بچاو کے قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے پولیو کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا،مشترکہ کوششوں سے ہی ہم آئندہ نسلوں کے لیے اس کرہ ارض سے پولیو کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نےکہا کہ اقوام عالم نے پولیو کے مرض پر قابو پالیا ہے لیکن بدقسمتی سے یہ موذی مرض صرف پاکستان اورافغانستان میں ابھی تک موجود ہے اس ضمن میں پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی ذمہ داری ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور والدین سے اپیل کیا جاتا ہے کہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر اس موذی مرض سے بچائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس موقع پر والدین سمیت ہر ایک مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ پولیو سے بچاو کا واحد ویکسینیشن ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔
Comments are closed.