ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات سراج بلوچ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم کا اہم اجلاس

3

قلات14نومبر: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات سراج بلوچ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو مہم کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس پی قلات بابرمشتاق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نسیم لانگو ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر نصیر کرد سمیت دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں آنے والے پولیو مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا wHO کا نمائندہ ڈاکٹر نصیر کرد نے پولیو سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ پولیو مہم 27 نومبر 2023 سے شروع ہوکر 1 دسمبر 2023 پانچ روز تک جاری رہیگا۔پولیو کے اس مہم میں ضلع قلات کے دو تحصیل 19 یونین کونسلز میں 38667 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم میں محکمہ صحت کے کل 209 ٹیمیں حصہ لیں گے جو پورے ضلع میں پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج بلوچ نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اس مرض سے بچوں کو بچانے کیلئے پولیو کے قطرت پلانا بہت ضروری ہے ایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے بچوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے پولیو سے پاک معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہم سب کو مل کر پولیو جیسے مرض کے خلاف لڑنا ہوگا جسکے لیئے ہمیں لوگوں میں شعور اجاگر کرناہے علاقے کے خطیب علمائے کرام صحافی برادی شعرائ ادبائ کی زمداری ہیکہ وہ پولیو سے متعلق لوگوں میں شعور اجاگر کریں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو سے پاک معاشرہ بن سکے پولیو مہم کو سنجیدگی سے انجام دینے کیلئے مانیٹرنگ ٹیموں کی زمداری ہیکہ وہ بھرپور اپناکردار اداکریں تاکہ کوئی بھی بچہ اس مہم میں قطرہ پلائے بغیر رہ نہ جائے۔

Web Desk

Comments are closed.