جاپان کی حکمران جماعت میں فنڈز کی خرد برد کا سکینڈل، 3وزرا مستعفی
ٹوکیو۔14دسمبر (اے پی پی):جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) میں فنڈز کی خرد برد کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد 3وزرا نے استعفے دے دیئے اور چیف کیبنٹ سیکرٹری کی طرف سے بھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیا گیاہے۔
شنہوا نے جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کے حوالے سے بتایا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سب سے بڑے دھڑے کے حوالے سے سیاسی فنڈنگ کا سکینڈل سامنے آنے کے بعدوزیر اقتصادیات، تجارت اور صنعت یاسوتوشی نیشیمورا، وزیر برائے داخلہ امور اور مواصلات جونجی سوزوکی اور زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کے وزیر اچیرو میاشیتا نے جمعرات کی صبح استعفے دے دیئے۔
دریں اثنا، چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو کی طرف سے بھی مستعفی ہونے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ جاپان کی حکمران جماعت ایل ڈی پی کے حال ہی کے سب سے بڑے دھڑے پر فنڈ ریزنگ ایونٹس کی آمدنی میں کئی سو ملین ین کا حساب نہ دینے کا الزام عائد کیا گیاہے۔
Comments are closed.