کرائسٹ چرچ۔14دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
نیوزی لینڈ ویمنز کو تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کی خواتین ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان خواتین ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ون ڈے میچ میں 131 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
پاکستان خواتین ٹیم کوندا ڈار لیڈ کر رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کر رہی ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا
Comments are closed.