یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل نے مختلف اکیڈمک معاملات پرتفصیلی بحث ومباحثے کے بعد متعدداہم فیصلے کئے جن کا مقصد جامعہ تربت اور اس کے الحاق شدہ کالجوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بناناتھا۔

تربت 14 دسمبر : یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل نے مختلف اکیڈمک معاملات پرتفصیلی بحث ومباحثے کے بعد متعدداہم فیصلے کئے جن کا مقصد جامعہ تربت اور اس کے الحاق شدہ کالجوں میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بناناتھا۔
جامعہ تربت کی اکیڈمک کونسل کا پندرویں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد کی زیر صدارت میں یونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئےوائس چانسلر نے اجلاس میں شرکت کرنے اوریونیورسٹی کی ترقی میں فعال کرداراداکرنے پرکونسل کے تمام ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ جامعہ تربت میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اکیڈمک کونسل کے نمایاں کردار کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو پاکستان کی صف اول کی جامعات میں شامل کرنے کے کئے تمام وسائل کوبروئے کارلانے کی ضرورت پر زوردیا۔اجلاس نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی غور و خوض کے بعد انکو نمٹایا جن میں ایچ ای سی گریجویٹ تعلیمی پالیسی 2023 کو اپنانا،گریجویٹ رولز پر نظرثانی، اخلاقی ادارہ جاتی نظرثانی بورڈ، ایچ ای سی نظر ثانی شدہ پلیجرزم پالیسی کو اپنانا، ایچ ای سی انڈرگریجویٹ پالیسی 2023 پرعملدرامد کرنا، فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے لیے بورڈ آف فیکلٹی کی تشکیل، مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے لیے مشن/وژن اور اسٹریٹجک پلان 2024-2028،مڈٹرم امتحانات میں اسپیشل امتحان کو بحال کرنا،اے ڈی زولوجی اوربی ایس ایجوکیشن پروگرام شروع کرنا اور سالانہ تعلیمی کیلنڈر2024 کے علاوہ دیگرتعلیمی معاملات شامل تھے۔ کونسل کے دیگر اراکین سمیت اجلاس میں جامعہ تربت کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منصور احمد، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگوئجزکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالصبور بلوچ، لاء فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر گل حسن، فیکلٹی آف سائنس انجینئرنگ اور آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمان، فیکلٹی آف بزنس اینڈ اکنامکس کے ڈین ڈاکٹر وسیم برکت،ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عدیل احمد،، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر، رجسٹرارگنگزار بلوچ اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کےڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمد نے شرکت کی ۔ حکومت بلوچستان کے سیکرٹری برائے کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.