اسلام آباد۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج (جمعرات کو)آزاد کشمیر کے دو روزہ دورہ پر مظفرآباد پہنچیں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ جموں و کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
وزیراعظم آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا دورہ کریں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم یادگار شہدا کا دورہ کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے
Comments are closed.