نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

1

مظفر آباد۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔ وزیراعظم کی مظفر آباد آمد پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے ہیلی پیڈ پران کا استقبال کیا۔ نگران وزیراعظم یادگار شہدا گئے جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہداپر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نےیادگار شہداپر جموں وکشمیر کی آزادی کے لئے قربانیوں دینے والے رہنمائوں کی تصاویر دیکھیں۔ بعد ازاں وزیراعظم قانون ساز اسمبلی پہنچے جہاں انہیں آزاد کشمیر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔

وزیراعظم کایہ دورہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے حوالےسے بھارت کے یک طرفہ اور غیر قانونی اقدام کی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے توثیق کے تناظر میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار ہے۔

Web Desk

Comments are closed.