نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت کی زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ کے دورے کے موقع پر گفتگو

اسلام آباد۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آرٹ آف یونیورسٹی ہے ،نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹس کے دورہ کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر پروجیکٹ منیجر نے نگران وزیر صحت کو تعمیراتی کام بارے بریفننگ دی۔ ڈاکٹر ندیم جان کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 2024 کے آخر میں مکمل ہونا ہے۔ وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ دو ماہ کے اندر یونیورسٹی کے باقی ماندہ کا پورا کیا جائے ۔ ڈاکٹرندیم جان نے کہاکہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آرٹ آف یونیورسٹی ہے۔

نرسنگ یونیورسٹی میں ہر سال پانچ سو نرسز ڈپلومہ حاصل کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ آف نرسنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلیے 2000 نرسز کی گنجایش موجود ہے۔ بحرین کی جانب سے حکومت پاکستان کیلیے تحفہ ہے۔ نرسنگ شعبہ پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پاکستان کو نرسز کی کمی کاسامناہے۔نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔نرسنگ کے شعبے میں بہتری کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.