وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ سیاحت بارے خصوصی اجلاس ، 19ویں چولستان ڈیزٹ ریلی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت محکمہ سیاحت سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 19ویں چولستان ڈیزٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بہاولپور میں 7روزہ ساؤتھ پنجاب میلے کی اصولی منظوری دی گئی،چولستان میں ٹینٹ ہوٹل لگانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا اورٹورازم ڈیپارٹمنٹ کو ٹینٹ خریدنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے چولستان ڈیزٹ ریلی کے دوران ٹریفک کے بہترین اقدامات کا بھی حکم دیا۔صوبائی سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور نے تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب کی سب سے بڑی ڈیزٹ جیپ ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔جیپ ریلی میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو آفیشل پارٹنر بننے کی دعوت دی جائے گی۔

صوبائی وزیرعامر میر،سیکرٹری پی اینڈ ڈی،ایم ڈی ٹی ڈی سی پی،جی ایم آپریشنز ٹی ڈی سی پی اوردیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Web Desk

Comments are closed.