آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، حکومت کی جانب سے ایکسل لوڈ لمٹ کا خیر مقدم،خلاف ورزی پر سیمنٹ فیکٹریوں کے خلاف کارووائی کا مطالبہ

اسلام آباد۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جمعرات کو گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد کے فیصلہ کا خیر مقدم اور اوورلوڈنگ کے خاتمے کے لئے حکومتی اداروں سے مکمل تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حاجی اظہر سراج، مشرف خان، چوہدری بشیر ، چوہدری محمد ارشد، حاجی محمد عارف ، چوہدری محمد احمد ، حاجی محمد جاوید ، نعیم اللہ خان نیازی اور رفاقت خان نیازی نے شرکت کی۔

اجلاس میں چند سیمنٹ فیکٹریوں کی طرف سے گاڑیوں کو اوورلوڈ کروانے کی شدید مذمت کی گئی جو گاڑی مالکان کو قانون کے مطابق وزن نہیں دے رہیں اور ٹرانسپورٹرز کو اوورلوڈنگ کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ان فیکٹریوں کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اوورلوڈنگ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ پاکستان کی شاہراہوں اور انسانی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ یقینی بنایا جاسکے۔

Web Desk

Comments are closed.