لاہور۔14دسمبر (نمائندہ عسکر):سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید158 گیس کنکشن منقطع کردیے، 649انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیئےگئے جبکہ1کروڑ47لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔
ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 14 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15کنکشن منقطع کیے،4انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئی اور 1لاکھ34ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک ایف آئی آر بھی درج کی۔بہالپور میں 83انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے اور 1لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4کنکشن منقطع کیے گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔
شیخو پورہ میں غیر قانونی استعمال پر 19جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 7کنکشن منقطع مزید 2لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4جبکہ کمپریسر کے استعمال پر ایک گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 73انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے گئے اور 1لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 83کنکشن منقطع کیے اور 24لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے مزید ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔ایبٹ آ باد میں کارروائی کے دوران ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3کنکشن منقطع کیے جبکہ 486انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے ا ور 1کروڑ 16لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔
ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 1 جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈائون کے دوران غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 2کنکشن منقطع کیے گئے ۔
Comments are closed.