پولیس لائنز بٹگرام میں تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کا معائنہ

بٹگرام ۔ 14 دسمبر (نمائندہ عسکر):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر پولیس لائنز میں تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کا معائنہ کیا گیا۔

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق اس موقع پر آر آئی پولیس لائینز، لائن آفیسر، ایم ٹی او اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد نواز خان نے تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کی۔ ایم ٹی او اور تمام پولیس ڈرائیوروں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ اپنی اپنی گاڑیوں کی فٹنس کا مکمل خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں خرابی کی صورت میں ایم ٹی او کے نوٹس میں بروقت لایا جائے تا کہ بروقت گاڑی کی مرمت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Web Desk

Comments are closed.