نگران وزیر اعلی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے صوبے بھر میں ہسپتالوں ، جامعات اور ہاسٹلز کی کنٹینر پر چھاپے
مردان میڈیکل کمپلکس ، نوشہرہ میڈکل کمپلکس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال مانسہرہ ، چارسدہ اور بنوں میں کینٹین کی ناقص صفائی ، اور عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس، کڈنی سینٹر اور پشاور یونیورسٹی کی کینٹین بھی انسپکشن، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے ۔۔ فوڈ سیفٹی حکام
پشاور 14 دسمبر (نمائندہ عسکر): خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے انسپکشن ٹیموں نے پشاور ،مردان، چارسدہ، ہریپور، نوشہرہ، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات، کوہاٹ، بونیر، بنوں اور ڈی آئی خان میں پبلک سیکٹر ہسپتالوں، جامعات اور ہاسٹلز کے کنٹینر پر اچانک چھاپے مارے اور کینٹینز میں کام کرنے والے عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ اس سلسلے میں ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے ھدایات پر گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیموں نےپشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس ، کڈنی سینٹر اور پشاور یونیورسٹی کی کنٹینر کی مکمل انسپکشن کی اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے ۔ ورکرز کو صفائی سے متعلق آگاہی بھی دی گئی
دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم مردان نے مردان میڈیکل کمپلکس کی کینٹین پر اچانک چھاپے کے دوران ممنوعہ چائنہ سالٹ برامد کر لیا اور صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال پر بھاری جرمانے کے ساتھ وارننگ نوٹس بھی جاری کیا۔۔
اس کے علاوہ نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ، مانسہرہ اور بنوں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیےگئے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پبلک سیکٹر اداروں کی کنٹینر کی باقاعدگی سے انسپکشن کرنے اور شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی۔
Comments are closed.