کیپٹل پولیس پشاور میں عمدہ کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے  والے  پولیس افسران و اہلکاروں اور منسٹریل سٹاف کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سےنوازا گیا

پشاور14 دسمبر(نمائندہ عسکر): کیپٹل سٹی پولیس پشاور میں  اپنی ذمہ داریوں  کو احسن طریقے  سے  سرانجام دینے  والے  پولیس افسران و اہلکاروں  اور منسٹریل سٹاف کی حوصلہ افزائی اسی طرح جاری رہیگا، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے  عمدہ کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے  والے  پولیس افسران، اہلکاروں  اور منسٹریل سٹاف کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے  نوازا گیا،اس حوالے  سے  آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں  مختصر مگرپر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے  دوران سی سی پی او سیداشفاق انور نے  کہا کہ اپنے  فرائض کی احسن طریقے  سے  ادائیگی کے  ساتھ ساتھ پولیس لائن دفاتر میں  درخواست گزار پولیس اہلکاروں  کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرنے  کی خاطر بھی اپنی توانائیاں  صرف کریں۔

 

  تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں  تقسیم انعامات اور توصیفی اسناد دینے  کا مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں  مختلف دفاتر اور سیکشن کے  ایکزیکٹیو اور منسٹریل سٹاف ایس آئی محمد جاوید خان،پی ایس آئی سید عباس علیشاہ،سینئر کلرکس شاہین شاہ،مراد خان، تصور، ارشد خان، جونیر کلرکس زکیا منہاس،مراد،احتشام، کانسٹیبلان عبد المجید، ابرار خان، طاہر شاہ، رحمت اللہ، رحم داد خان اور محمد عادل کو عمدہ کارکر دگی پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے  نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے  نوازا گیا۔
 مختلف دفاتر اور سیکشن کے  ایکزیکٹیو اور منسٹریل سٹاف کو مخاطب کرتے  ہوئے  سی سی پی او سید اشفاق انورنے  واضح کیا کہ اپنے  فرائض احسن طریقے  سے  ادائیگی کے  ساتھ ساتھ معاشرے  کی اصلاح اور مدد کے  طلب گار افراد کی مدد کو بھی یقینی بنائیں، انہوں  نے  مزید کہا کہ منسٹریل سٹاف پولیس لائن دفاتر میں  درخواست گزار پولیس اہلکاروں  کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرنے  کی خاطر بھی اپنی توانائیاں  صرف کر یں، سی سی پی او نے  مزید کہا کہ اپنے  اسلاف کے  نقش قدم پر چلتے  ہوئے  محکمہ کے  وقار اور عزت میں  اضافہ کا سبب بن سکتے  ہیں

Web Desk

Comments are closed.