شانگلہ 14 دسمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر): سوات بورڈ کے ذمہ داران کی طرف سے شانگلہ کے اساتذہ کی تضحیک کی شدید مذمت۔ چیئر مین اگیگا اسلام یوسفزئی کی صدارت میں الپوری میں منعقد ہوا.اجلاس میں ملازمین کے اہم راہنماوں سمیت دیگر ملا زمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں سوات بورڈ کے ذمہ داران کی طرف سے شانگلہ کے اساتذہ کی تضحیک کی شدید مذمت کی گئے۔اور سوات بورڈ میں من پسند افراد کی من چاہے پوسٹوں پر تعیناتی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اہم پوسٹوں پر قابل افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا اساتذہ کے مسائل حل کرنے اور پیپر سیٹنگ اور مارکنگ سمیت شانگلہ کے افسران کی بورڈ میں تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ سے پولیس کے سلوک کی مذمت کی گئے اور ان کی نو ماہ سے بند تنخواہ فی الفورادا کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔اجلاس میں ینگ ٹیچرز کے جائز مطالبات کی حمایت کی گئے۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے ایریگشن افس کی فی الفور شانگلہ منتقلی کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں پرنسپل سلطان سکندر کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار تقریب مبعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے اسلام یوسفزئی، سلطان سکندر محمد نواز افضل خاموش عادل شاہ حاجی نواب محمد اسماعیل سجاد علی لیاقت علی افتاب علیزء فضل عالم شوکت علی اور دیگر نے خطاب کیا۔
Comments are closed.