شانگلہ 14 دسمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر): پیرامیڈیکل کلاس فورایسوی ایشن شانگلہ کے صدر ملک شوکت علی نے کہا ہے کہ ایل آر ایچ کے انتظامیہ کی جانب سے کلاس فور کا دفتر بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ کچھ آفسران نچلے ملازمین کی آواز دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔کلاس فور دفتر بحال نہ ہوا تو صوبے بھر میں کلاس فور بھرپور احتجاج کریگی۔ان خیالات کا اظہار کلاس فور ایسوسی ایشن پیرامیڈکس شانگلہ کے صدر ملک شوکت علی نے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پیرامیڈکس کلاس فور کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے واضح کیا کہ کلاس فور کیساتھ ہونے والے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ایسے اقدامات ملازمین کی توہین ہے فوری طور پر دفتر بحال کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی ہدایت پر مکمل عمل کرینگے۔ملک شوکت علی اور دیگر نے کہا کہ ایل آر ایچ تنظیم سے معلوم ہوچکا ہے کہ ملازمین رواں ماہ بھی اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں تنخواہوں کا بوجھ ہسپتال پر ہے جو کہ لاکھوں روپے جو کہ ایم ٹی آئی کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹی آئی کی غلط پالیسی کے باعث ایل آرایچ جیسے ہسپتال میں مریض بھی رل گئے ہیں۔ محکمہ فنانس سے اپیل ہے کہ غریب ملازمین کیآنے والے مریضوں کے لواحقین ضروری ادویات،اور تنخواہوں میں فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائے۔سرنج، ٹیسٹ ٹیوب، ڈرپ وغیرہ باہر بازار سے لائے جاتے ہے۔ان کو سہولیات فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
Comments are closed.