خیرپور میں پولیس مقابل

ایس ایچ او تھانہ پریالوء لالا امیر علی پٹھان اور اس کی ٹیم کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ

خیرپور 14 دسمبر (نمائندہ عسکر) تھانہ پریالوء کی حدود کتب چٹھا روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار۔ پولیس ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈاکو روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ہیں۔ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ نتیجے میں ایک بدنام زمانہ ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکو پہلپوٹو کے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ زخمی ڈاکو موٹر سائیکلیں چہینے والے گروہ کا ایکٹیو کارندا ہے۔ زخمی ڈاکو کے قبضے سے پسٽل، گولیاں برآمد۔ زخمی ڈاکو کو متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید برآن کہ گرفتار زخمی ڈاکو کے خلاف درج ذیل کرمنل ریکارڈ درج ہے اور زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے

FIR. NO. 71/2021 u/s 376. Ps. PIRYALOI

FIR. NO. 87/2021 u/s 324, 353, PS. DO

FIR. NO. 114/2023 u/s 382. PS. DO

FIR. NO. 81/2023 u/s 382. PS. PIRGOTH

FIR. NO. 147/2023 u/s 324, 353, 402, 399. PS. PIRYALOI

FIR. NO. 148/2023 23(1) A. PS. DO

Web Desk

Comments are closed.