پشاور14 دسمبر(نمائندہ عسکر ) افسران بالا کو شکایات ملنے پر اے ایس پی گلبہار محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر افریدی نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم جعلی سروس کارڈ کے ذریعے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح شہریوں اور دکانداروں کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے ڈرا دھمکا رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے قبضے سے جعلی پولیس سروس کارڈ بھی برآمد لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر گلبہار کی حدود میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، گرفتار جعل ساز خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے سادہ لوح لوگوں، دکاندار اور شہریوں کو دھوکہ دہی کے زریعے ڈرا دھمکا رہا تھا،جس پر اے ایس پی گلبہار محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی نیاہم کاروائی کرتے ہوئے جعل ساز جعلی اہلکار کو گرفتار کر لیا جو جعلی پولیس سروس کارڈ کے ذریعے خود کو پولیس اہلکارظاہر کر رہا تھا، جبکہ جانچ پڑتال کرنے پر جعلی پولیس اہلکار نکلا،جس کی شناخت فیروز خان ولد عبد القادر خان سکنہ حسین آباد پشاور سے ہوئی، جس کے قبضہ سے جعلی سروس کارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ گلبہار میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،
Comments are closed.