کوئٹہ 14 دسمبر(نمائندہ خصوصی) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار محمد اکبر نے درخواست دائر کی تھی کے وہ گردوں کا مریض ہے ان کے دونوں گردے فیل ہو گئے ہے ان کی بہن انکوں گردہ عطیہ کر رہی ہے پر نادرا کی جانب سے انکا شناختی بلاک کیا گیا ہے جو رکاوٹ کا باعث ہے ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں کہی بار نادرا کے چکر لگا چکا ہے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ بالاخر مجبور ہو کر میں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا۔ اور نادرا عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔ نادرا کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ کھول دیا جائے ۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ کھول دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.