صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی چائنیز کمپنیوں سے ملاقات

لاہور 14 دسمبر(نمائندہ عسکر): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے چائنیز الیکٹرک ڈائنامک کمپنی کے عہدیداران سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت وکامرس گوہر اعجاز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں پنجاب کے اندر الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور پنجاب کے اندر بائیک کے چارجرز کے جامع نیٹ ورک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ چین کی مدد سےمستقبل میں الیکٹرک وہیکلز کے لیے پنجاب ایک مثالی صوبہ بنے گا جبکہ لاہور کے 50 مختلف مقامات پر الیکٹرک چارجرز پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ چائنہ کے تعاون سے پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پائیں گے۔ ایک اور ملاقات میں چائنہ میٹا لرجیکل کمپنی سے چنیوٹ آئرن عور پراجیکٹ بارے تبادلہ خیال کیا جبکہ چائنیز کمپنی نے پنجاب میں 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مائننگ سیکٹر میں ایک انقلاب اور ترقی لیکر آئیں گے۔ چائنیز کمپنی کے پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے تاہم چین کی مدد سے مائننگ سیکٹر کو مزید آگے لیکر جائیں گے۔

Web Desk

Comments are closed.